نئی دہلی، 26 جولائی (یو این آئی) اپلی کیشن پرمبنی ٹیکسی خدمات سے ناراض دہلی اور قومی دارالحکومت علاقہ کی آٹو رکشہ اور ٹیمپو ڈرائیوروں کے آج غیرمعینہ مدت ہڑتال پر جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مطالبات پورے نہیں کی صورت میں
ڈرائیوروں نے کل سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو ہونے والی پریشانیوں کو ذہن میں رکھ کر دہلی حکومت نے بین ریاستی بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر 300 اضافی بسیں لگائی ہیں۔